تارہ ترین

ایم سی ایل کا سموگ پر قابو پانے کے لئے اہم شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ ایم سی ایل کا بھی شہر میں اینٹی سموگ آپریشن جاری ہے

0

لاہور: سموگ نے لاہوریوں کی جان نہ چھوڑی، ایم سی ایل نے شہر میں سموگ پر قابو پانے کے لئے اہم شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ ایم سی ایل کا بھی شہر میں اینٹی سموگ آپریشن جاری ہے، 3 روز میں شہر کے 78 سے زائد مقامات اور 148 اہم شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فری ماسک کی فراہمی جاری ہے، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رہے گا۔

دوسری جانب سموگ سے بچاؤ کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی نے سکولوں میں شجر کاری شروع کر دی، گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس بوائز سکول میں گرین کلب کے ممبر طلبا نے ٹیموں کے ساتھ مل کر پودے لگائے اور اینٹی سموگ آگاہی واک بھی کی۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بتایا کہ 10 منتخب سکولوں میں مرحلہ وار شجر کاری مہم مکمل کریں گے، اگلے مرحلے میں بچوں کو گرین ویسٹ سے کمپوسٹ بنانے کی عملی تربیت بھی دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.