گوجرانوالہ : گناہ چھپانے کیلئے چچی نے آشنا کیساتھ مل کر 13 سالہ بھتیجے کو زندہ جلا ڈالا
گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں 13 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا، سگی چچی نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے بچے کو زندہ جلا کر مار ڈالا۔
گوجرانوالہ کے تھانہ واہنڈو میں چند روز قبل 13 سالہ بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا جس پر کارروائی کا آغاز کیا گیا تو دوران تفتیش پولیس نے شک کے بنا پر بچے کی چچی کو حراست میں لے لیا، دوران تفتیش ملزمہ نے اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ چچی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر 13 سالہ بھتیجے کو اغوا کرنے کے بعد زندہ جلایا، راز فاش ہونے کے خوف سے ملزمان نے سلمان کو قتل کیا، مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو باقاعدہ گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی تاحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔