تارہ ترین

اس رمضان سب سے مختصر اور طویل دورانیے کے روزے کن ممالک میں ہوں گے؟

0

دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مضان کے مقدس اور بابرکت مہینے کا آغاز ہونے میں اب ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور پاکستان میں متوقع طور پر پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا۔

ہر سال اس مقدس مہینے کا آغاز تقریباً دو ہفتے پہلے ہوتا ہے اور رواں سال، دنیا کے زیادہ تر ممالک میں ماہ رمضان کے دوران دن چھوٹے اور ٹھنڈےہوں گے۔

ماہ رمضان میں تمام مسلمان اپنے مقامی وقت کے مطابق روزے رکھتے ہیں اور تمام ممالک میں طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے حساب سے سحر و افطار کے اوقات مختلف ہوتے ہیں۔

اس لیے رواں سال روزے کا دورانیہ 12 سے 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

روزے کا مختصر دورانیہ

رواں سال لاطینی امریکی ملک چلّی میں روزے کا دورانیہ سب سے مختصر ہوگا۔اس ملک میں روزے کا اوسط دورانیہ 12 گھنٹے 44 منٹ ہوگا۔

اس کے بعد جنوبی افریقا، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، پیرا گوئے اور یورو گوئے میں روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

روزے کا طویل دورانیہ

یورپی ملک آئس لینڈ میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہوگا جوکہ تقریباََ 17 سے 18 گھنٹے طویل ہوگا۔

اس کے بعد فن لینڈ اور گرین لینڈ میں روزے کا دورانیہ اوسطاً 17 گھنٹے طویل ہوگا۔

برطانیہ اور فرانس میں روزے کا دورانیہ 16 سے 17 گھنٹے، سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں 15 گھنٹے جبکہ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وغیرہ میں 13 سے 15 گھنٹے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.