رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہو گا۔
اجلاس کی صدارت مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
مولانا محمد عبدالخبیر نے تمام پاکستانیوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ خواہش ہے ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کا آغاز ہو