تارہ ترین

ہر دکاندار سالانہ 1200 روپے انکم ٹیکس دے گا، ایف بی آر

ایف بی آر نے ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر، امپورٹر کم ری ٹیلرز کی لازمی رجسٹریشن اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تاجروں کی لازمی رجسٹریشن سے متعلق مسودہ اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر نے ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر، امپورٹر کم ری ٹیلرز کی لازمی رجسٹریشن اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یکم اپریل سے ابتدائی طور پر 6 بڑے شہروں میں رجسٹریشن کی جائے گی، عمل نہ کرنے والے کی نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کے 6 بڑے شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔

ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ کے ذریعے تاجروں اور دکانداروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا، لازمی رجسٹریشن اسکیم پر اسٹیک ہولڈرز سے بھی رائے طلب کرلی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائے گا، اسکیم کے تحت ہر دکاندار کو سالانہ کم از کم 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا، پہلی ٹیکس وصولی 15 جولائی سے ہوگی۔

ہر ماہ کی مقررہ 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے کی صورت میں 25 فیصد رعایت ملے گی جبکہ 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے والے تاجروں کو رعایت ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.