تارہ ترین

کیا واقعی پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے؟ سٹیٹ بینک نے واضح اعلان کر دیا

سٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق خبروں کی تردیدکردی ہے۔

0

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں پلاسٹک کے نوٹ جاری کرنے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک حکام نے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی نئے پولیمرنوٹ (پلاسٹک نوٹ) جاری کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کو پولیمر (پلاسٹک نوٹ) کرنے کا کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دینےکی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی
Leave A Reply

Your email address will not be published.