تارہ ترین

جرمنی نے سٹوڈنٹ ویزے کا حصول آسان کردیا

جرمنی کی جانب سےبین الاقوامی طلبا کیلئے ویزا قوانین میں نرمی کردی گئی ہے۔

0

شینیگن ویزہ انفو میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ قانون غیر ملکی طلبا کو اپنی تعلیم کے دوران کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کا اطلاق مارچ میں ہوگیا ہے۔

قوانین میں تبدیلی کا مقصدطلبا کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ روزگار کو آسان بنانا اور مستقل رہائش کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔جرمنی نے افرادی قوت کی شدید قلت کے باعث زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو بلانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ہنرمند افراد کے حوالے سے امیگریشن قوانین میں دوسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم مارچ سے نافذ کی گئیں۔ جرمنی نے امیگریشن قوانین میں پہلی تبدیلیاں نومبر 2023میں نافذ کی تھیں۔ یہ تبدیلیاں ای یو بلیو کارڈ کے اجرا سے متعلق تھیں۔نئے قوانین کے تحت کسی پروفیشنل ادارے یا یونیورسٹی سے ڈگری کے حامل اور 2 سالہ تجربہ رکھنے والے ہنرمند زیادہ تیزی سے جرمنی آسکیں گے، اسٹوڈنٹ ویزا غیریورپی طلبا کو 9ماہ پہلے جرمنی آنے اور ہر ہفتے 20گھنٹے تک کام کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.