تارہ ترین

مسجد نبوی میں الیکٹرانک چپ والی جائے نماز بچھادی گئیں

0

سعودی حکومت نے مسجدِ نبوی میں مختلف معلومات فراہم کرنے والی چپس والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی ہیں۔جائے نماز پر نصب کی جانے والی ہر چپ اسے بنانے والے ادارے، استعمال اور لوکیشن سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔مکہ مکرمہ میں بیت اللہ یعنی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی کی دیکھ بھال پر سعودی عرب کی حکومت غیر معمولی توجہ دیتی ہے۔ اسلام کے ان دو مقدس ترین مقامات پر آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کو حکومت اپنی اہم ترین ذمہ داری گردانتی ہے۔مسجد نبوی میں چپ والی ہر جائے نماز (غالیچہ) روزانہ صاف کیا جاتا ہے اور اس پر بہترین عطریات چھڑکے جاتے ہیں۔
ہر غالیچے میں ایک الیکٹرانک چپ نصب ہے جس کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ کہاں بنایا گیا تھا، کہاں سے منگوایا گیا ہے، کتنی بار اور کب کب صفائی کی گئی ہے۔ چپ پر لگے ہوئے بار کوڈ کو اسکین کرنے سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ جائے نماز کب سے استعمال میں ہے اور اس کی صفائی کے اوقات کیا ہیں۔یہ تمام قالین خاصے دبیز، پائیدار اور پکے رنگوں والے ہیں۔ مسلسل استعمال سے بھی ان کا معیار نہیں گرتا۔متعلقہ ادارے نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کم و بیش 63 لاکھ اہلِ ایمان نے مسجدِ نبوی میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔

Related Posts
Leave A Reply

Your email address will not be published.