تارہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا نریندر مودی سمیت دیگر سربراہان مملکت کو مبارکباد دینے پر شکریہ کا پیغام

0

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی

جانب سے تہنیتی پیغام بھجوانے پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیراعظم میرے انتخاب پر مبارکباد کے پیغام پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ تین مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شہباز شریف وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے۔ وہ ملک کے 24ویں وزیراعظم اور 16ویں قائد ایوان منتخب ہوئے۔

شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد بھارت سمیت مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے گئے۔ 

تاہم اب وزیراعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغامات بھجوانے پر مختلف سربراہان مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہاز شریف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر بھی اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بھائی ابراہیم رئیسی کی مبارکباد کی کال موصول ہوئی۔ ہم نے اپنے ممالک اور خطے کی بہتری کےلیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امیر قطر کے پیغام کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکر گزار ہوں، مبارکباد کے پیغام پر نائب امیر قطر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دوستی کے رشتے مزید مضبوط کرنے کےلیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر کی جانب سے نیک خواہشات بھجوانے پر اظہار تشکر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم تقرری پر آپ کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانے کےلیے مسلسل تعاون کا منتظر ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.