تارہ ترین

سائبر کرائمز :روک تھام کے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین بنا دیے گئے ہیں اور ایف آئی اے سائبر ونگ کے تمام افسران، ملازمین اور کیس نئی ایجنسی کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

0

لاہور: وفاقی حکومت نے سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ختم کرکے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم کردی، وزارت آئی ٹی نے ایجنسی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ختم کر کرکے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی ۔ ایف آئی اے کی جگہ اب این سی سی آئی اے سائبر کرائم کی روک تھام کیلیے کام کرے گی ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن نے نئی ایجنسی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے یہ قدم سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے گراف اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث اٹھایا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین بنا دیے گئے ہیں اور ایف آئی اے سائبر ونگ کے تمام افسران، ملازمین اور کیس نئی ایجنسی کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ پنجاب : وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ
Leave A Reply

Your email address will not be published.