ڈی ایچ اے فیز 4 لاہور میں خاتون نے مال سے کود کر خودکشی کرلی۔
(لاہور) ڈی ایچ اے فیز 4 میں خاتون نے مال سے کود کر خودکشی کرلی۔
افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 4 میں پیش آیا جہاں خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مال کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خودکشی کرنیوالی خاتون کیولری گراؤنڈ کی رہائشی تھی جو ایک شخص کیساتھ مال میں آئی تھی، ریسکیو ٹیم نے لاش کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں خاتون کے ساتھ موجود شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، زیر حراست شخص نشے میں ہے اور وہ متوفیہ کو اپنی بیوی بتاتا ہے۔