تارہ ترین

لاہور 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا

سٹی ٹریفک آفیسر لاہور نے عام انتخابات کے پیش نظر 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

0

لاہور: سٹی ٹریفک آفیسر لاہور نے عام انتخابات کے پیش نظر 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ووٹ کاسٹ کرنے والے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا، شہری صبح 07 بجے سے رات 11 بجے تک جرمانہ ادا کر کے متعلقہ ٹریفک سیکٹر سے شناختی کارڈ وصول کرسکتے ہیں۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں، ڈیجیٹل چلاننگ سسٹم سے شہری فوری موقع پر چالان جمع کروا کر کاغذات واپسی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ سی ٹی او نے مزید بتایا کہ 10 روز تک چالان جمع نہ کروانے پر کاغذات متلعقہ ضلع کچہری جمع کروا دئیے جاتے ہیں، جس کے بعد شہری کو کاغذات پھر عدالتی کارروائی مکمل کر کے دیے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.