تارہ ترین

الیکشن کمیشن کا میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر پابندی سے متعلق مراسلہ جاری

مراسلہ میں کہا گیا پیمرا ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنائے

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے میڈیا کیلئے جاری ضابطہ اخلاق پر پابندی سے متعلق چیئرمین پیمرا کو مراسلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری مراسلہ میں کہا گیا پیمرا ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنائے، میڈیا کو آگاہ کرے کہ پاکستان کے نظریہ، خود مختاری اور سلامتی کے خلاف کوئی مواد نشر نہ کیا جائے، عدلیہ کی آزادی اور قومی اداروں کے خلاف کسی قسم کا مواد نشر نہ کیا جائے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا قومی یکجہتی کے خلاف کوئی الزام یا بیان الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر نہ کیا جائے، کوئی ایسا مواد نشر نہ کیا جائے جس سے پولنگ کے دوران یا بعد میں امن و امان کے حالات خراب ہوں، الیکشن کے دن پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا پر انتخابات سے متعلق پولنگ سٹیشنز پر کسی قسم کا سروے نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی کے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں امیدواروں کا دھرنے دینے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے جاری مراسلہ میں کہا الیکشن ڈے پر پیمرا یقینی بنائے کسی قسم کی فیک نیوز نشر نہ کی جائیں، پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج نشر کئے جاسکتے ہیں، پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.