تارہ ترین

انتخابات میں تاخیر کی خبروں پر الیکشن کمیشن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بلکل جھوٹی ہے

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں میڈیا پر نشر ہونے والی الیکشن مؤخر ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بلکل جھوٹی ہے، الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ’مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں، جس کے بعد پیمرا میں کارروائی کیلیے درخواست دی جائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں  صدر مملکت کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اور صدر مملکت نے مشاورت کے بعد 8 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا اور پھر سپریم کورٹ میں اس حوالے سے جواب بھی جمع کرادیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.