تارہ ترین

چکوال: پہاڑوں کے سنگم پر تاریخی گندھالا گارڈن میں پلانٹیشن فیسٹیول

0

چکوال کے دلفریب علاقے چوآسیدن شاہ کے بلند و بالا پہاڑوں کے سنگم میں واقع تاریخی گندھالا گارڈن میں محکمۂ جنگلات کے زیرِ اہتمام میگا پلانٹیشن فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے۔

محکمۂ جنگلات نے میگا پلانٹیشن فیسٹیول سر سبز و شاداب پہاڑوں کے دامن میں گِھرے مغلیہ دور کے شاہکار گندھالا گارڈن کی تزئین و آرائش کے لیے سجایا جس میں مختلف سکول و کالجز کے 1 ہزار طلبہ نے 3 ہزار پھل دار پودے لگائے۔

اس موقع پر ڈویژنل فوریسٹ آفیسر نے بتایا کہ مغلیہ دور میں بننے والے اس باغ کو برطانوی سامراج میں باغیچے کا درجہ دیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اس پلانٹس فیسٹیول کے ذریعے عوام میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہ رہے ہیں۔

چیف کنزرویٹر محکمۂ جنگلات ڈاکٹر نسیم بٹ نے کہا کہ آڑو، انجیر، لوکاٹ پر مشتمل پھل دار پودے لگا کر اس باغ کے حسن میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

پلانٹس فیسٹیول کے شرکاء نے فوریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ گوبل وارمنگ کے تحت ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں سے ماحول پر یقیناً مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.