تارہ ترین

منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام؛ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد

0

لاہور: پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد کرلی۔

ترجمان پنجاب پولیس شیخوپورہ کے مطابق پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران منشیات سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ ملزمان ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرارہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.