تارہ ترین

سمارٹ لاک ڈاؤن بھی کام نہ آیا، صوبائی دارالحکومت لاہورمیں سموگ کا راج برقرار

Pic01-005 LAHORE: Dec01-Greater Iqbal Park is seems blurring during massive fog in morning hours during winters in Provincial Capital. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad
0

لاہور: سمارٹ لاک ڈاؤن بھی کام نہ آیا، صوبائی دارالحکومت لاہور کو سموگ سے نجات نہ مل سکی۔

آج بھی فضائی آلودگی میں لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے، لاہور میں اے کیو آئی 280 اور کراچی میں 261 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، شہر کا ہر منظر دھندلا گیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش برسانے کیلئے ورکنگ شروع کر دی ہے اور لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔

ادھر سموگ سے دمے اور کھا نسی کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ چند دنوں کے دوران سموگ سے متاثرہ ہزاروں افراد نے علاج معالجے کیلئے ہسپتالوں کا رخ کیا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.