تارہ ترین

اداکارہ آفرین پری پرپنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لگائی گئی پابندی ختم

اداکارہ پر پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ پابندی عائد کی گئی تھی جو اب اٹھا لی گئی ہے

0

اداکارہ پر پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ پابندی عائد کی گئی تھی جو اب اٹھا لی گئی ہے
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ آفرین پری جن پر محفل تھیٹر کے ڈرامہ دھوکہ منڈی کے دوران پرفارم کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی جو اب ہٹا لی گئی ہے اداکارہ جمعہ 6 جنوری سے محفل تھیٹر میں رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کے ڈرامہ محبت زندہ باد میں پرفارم کریں گی اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اپنی اننگز وہیں سے شروع کروں گی جہاں پر رکی تھی اور شائقین اور مداحوں کو پوری محنت اور صلاحیت سے اپنے فن سے محظوظ کروں گی میں اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پابندی کے دنوں میں مجھے یاد رکھا اور میرے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.