تارہ ترین

سنہری لباس ، کھلے بال، کیٹ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو خوش کر دیا

0

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو خوش کردیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ عید کے روایتی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گلابی اور سنہری پھولوں کے نقش والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر نفیس قسم کی کڑھائی کی گئی ہے۔

کترینہ کیف نے ساتھ ہی کپڑوں کی مناسب سے زیوارت پہنے ہیں اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔

اداکارہ نے جیسے ہی اپنی تصاویر شیئر کیں تو ان کی پوسٹ پر مداحوں کا رش لگ گیا اور مختلف تبصروں کے ساتھ اداکارہ کی تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نفرت کے ماحول میں اداکارہ کو امید اور مثبت انداز میں محبت پھیلانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.