عرفی جاوید ؛نئی مصیبت میں پھنس گئیں:کوئی گھر کرائے پر دینے کو تیار نہیں۔
عرفی جاوید نے بتایا کہ ممبئی میں میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیونکہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے۔
ممبئی:بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نئی مصیبت میں پھنس گئیں کوئی انسان گھر کرائے پر دینے کو تیار نہیں۔
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نےسماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عرفی جاوید نے بتایا کہ ممبئی میں میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیونکہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے۔
عرفی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اس سے قبل بھی ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں