تارہ ترین

شانگلہ: مبینہ نتائج تبدیلی کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

مظاہرین قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 کے نتائج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

0

شانگلہ: خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں نتائج تبدیل کیے جانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جنہوں کو املاک کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ مشتعل مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

مظاہرین قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 کے نتائج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 پر آزاد امیدوار کامیاب ہو رہا تھا تاہم اچانک سے نتائج تبدیل کر دیئے گئے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر داخلہ" محسن نقوی" کا علامہ اقبال ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز بڑھانے کا حکم
Leave A Reply

Your email address will not be published.