تارہ ترین

جماعت اسلامی کے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں امیدواروں کا دھرنے دینے کا اعلان

0

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن کمیشن اور آر اوز کے دفاتر کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی کے تینوں امیدواروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آر اوز کو فارم 45 کے مطابق نتیجہ درست کرنے کی درخواستیں دی ہیں، اگر نتائج درست نہ کئے گئے تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیدواروں نے انتخابات کے دوران اپنی بھرپور انتخابی مہم چلائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.