تارہ ترین

12 سال میں پہلی مرتبہ ملکی قرضوں میں 170 ارب کی نمایاں کمی

کراچی: روپے کی قدر میں بہتری سے قرضوں کا بوجھ کم ہوا، معاشی ماہرین کے مطابق 12 سال میں پہلی مرتبہ ملکی قرضوں میں 170 ارب کی نمایاں کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر کے بینکنگ اعداد شمار بھی جاری کردیے۔ جس کے مطابق اگست 2023 میں مجموعی قرضوں کا حجم 63 ہزار 966 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق ستمبر میں مجموعہ قرضوں کی مالیت 62 ہزار 291 ارب روپے کی سطح پر آگئی، وفاقی حکومت نے جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 1450 ارب روپے قرض لیا، وفاقی حکومت کا مجموعی قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے رہا۔
مرکزی بینک کے مطابق ملک پر مجموعی قرضے کے حجم میں 170 ارب اور 2.6 فیصد کمی آئی، ستمبر 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 697 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 22 ہزار 593 ارب روپے رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈپازٹس 79 ارب روپے کے اضافے سے 26 ہزار 397 ارب روپے ہوگئے، اکتوبر میں بینکوں نے 40 ارب روپے قرض دیے، بینکوں کے قرضوں کا حجم 11 ہزار 897 ارب روپے رہا۔