تارہ ترین

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر اقتدار کو ایک اور دہشت گرد حملے سے بچا لیا۔

سکیورٹی اداروں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے۔

0

اسلام آباد: تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا، سکیورٹی اداروں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے۔

گرفتار کیے گئے ایک ملزم کا تعلق صوابی جبکہ دوسرے کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے، ملزموں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے، ملزموں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  علی امین گنڈاپور کی وفاق کو پھر دھمکی:12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ قبول نہیں
Leave A Reply

Your email address will not be published.