تارہ ترین

لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر کریک ڈاؤن؛301 افراد گرفتار، 270 مقدمات درج

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر مجموعی طور پر 301 افراد گرفتار جبکہ 270 مقدمات درج کیے گئے۔

0

لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، آتش بازی اور شراب نوشی کے الزام میں 301 افراد گرفتار کرلیا۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر مجموعی طور پر 301 افراد گرفتار جبکہ 270 مقدمات درج کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ پر 143، ون ویلنگ پر 73، آتش بازی پر 19، شراب نوشی پر 61 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ خواتین سے چھیڑ خانی، ہراساں کرنے پر 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سنیب چیکنگ کے دوران قانون شکنی پر 60 سے زائد موٹر سائیکلز مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔
سی سی پی او نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 101 پسٹل، 07 بندوقیں، 13رائفلز، ہزاروں کی تعداد میں گولیاں جبکہ 798 لٹر سے زائد شراب، 5400گرام چرس، بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

Related Posts
یہ بھی پڑھیں  خوشاب : جھولا گرنے کا واقعہ، بچوں سمیت 14 افراد شدید زخمی
Leave A Reply

Your email address will not be published.