تارہ ترین

ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوکر 187.53 روپے کا ہوگیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1447 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ 1447 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 43 ہزار 393 پوائینٹس کی سطح پر آگیا۔ ادھر دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید تگڑا ہوگیا،

0

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں تاخیر کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ 1447 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 43 ہزار 393 پوائینٹس کی سطح پر آگیا۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 3 اعشاریہ 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 1600 سے پوائینٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی ادھر دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید تگڑا ہوگیا، 90 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 187.53 ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر ڈالر 189 روپے کا ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.