تارہ ترین

نارکوٹکس کے معاملے پر خدشات ہیں کہ اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ

نارکوٹکس کو کنٹرول کرنے والے اداروں نے مؤثر انداز میں کام نہیں کیا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام سے متعلق بھرپور ایکشن ہوگا۔ منشیات کی روک تھام سے متعلق بھرپور ایکشن ہوگا۔

0

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نارکوٹکس کے معاملے پر خدشات ہیں کہ اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم سے صحافیوں کی ملاقات میں منشیات کی فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اے این ایف، پولیس اور دیگر کو ایک معاشرے کے طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس کو کنٹرول کرنے والے اداروں نے مؤثر انداز میں کام نہیں کیا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نشے کے عادی افراد سے متعلق سی سی پی او لاہور سے بات کروں گا، منشیات کی روک تھام سے متعلق بھرپور ایکشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے
Leave A Reply

Your email address will not be published.