تارہ ترین

مسلح افواج کو غیرقانونی اور غیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، آئی ایس پی آر

0

راولپنڈی- آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کو غیرقانونی اور غیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے براہ راست اور مختلف حوالوں سے باتیں کی جا رہی ہیں، بعض سیاسی قیادت مسلح افواج اور قیادت کے حوالے سے ایسی گفتگو کررہی ہے، غیرمصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں۔ پاک فوج سے متعلق سیاسی بیان بازی پر پاک فوج کا ردعمل سامنے آ گیا، ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے ،، افواج کو ملکی بہتر مفاد میں سیاست سے دور رکھیں۔

Related Posts
یہ بھی پڑھیں  علی امین گنڈاپور کی وفاق کو پھر دھمکی:12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ قبول نہیں
Leave A Reply

Your email address will not be published.