تارہ ترین

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تنقید

حادثے کے بعد وہ گاڑی سے نکل کر پانی پی رہے تھے تو بالکل ٹھیک ٹھاک تھے، لیکن جب عدالت گئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی دس پندرہ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

0

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے بعد وہ گاڑی سے نکل کر پانی پی رہے تھے تو بالکل ٹھیک ٹھاک تھے، لیکن جب عدالت گئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی دس پندرہ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ جو حادثہ پیش آیا، اس کا ملزم گرفتار ہے، اس کے کوائف بتاتے ہیں کہ اس کا تعلق (ن) لیگ سے نہیں ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ملزم کا تعلق (ن) لیگ سے نہ ہونے کے باوجود عمران خان نے جلسے میں اس کا الزام بھی ہم پر لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے
Leave A Reply

Your email address will not be published.