بدبخت بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور 3 بہنوں کو قتل کر دیا:خانیوال
پولیس تھانہ صدر کبیر والا نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
َخانیوال: بدبخت بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور تین بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات خانیوال میں تھانہ صدر کبیر والا کے علاقے موضع اوکانوالہ میں پیش آئی جہاں ملزم نے کھیت میں کام کرتی تین بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ ماں کو گھر آ کر مار ڈالا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مرنے والوں میں پندرہ سالہ حلیمہ، بیس سالہ آمنہ، بائیس سالہ ثمینہ اور پچاس سالہ ماں حسینہ بی بی شامل ہیں۔
پولیس تھانہ صدر کبیر والا نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔