تارہ ترین

عام انتخابات 2024ء: پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج

امیدوار پی پی 31 گجرات مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی

0

( لاہور )عام انتخابات 2024 میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج ہو گئی۔

امیدوار پی پی 31 گجرات مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔

درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لئے گئے ہیں، بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس تیار کر لئے گئے ہیں۔

جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نیب کا کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف ، نوٹیفکیشن بھی جاری ۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.