تارہ ترین

امیدواروں کی اموات کے باعث ملک کے 4 انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی

0

لاہور: امیدواروں کی اموات کے باعث ملک کے چار انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ہے، اس کے علاوہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ میں امیدوار ریحان زیب کی موت کی وجہ سے کل پولنگ نہیں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 266 رحیم یار خان میں بھی امیدوار اسرار حسین کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے اور 8 فروری کو الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے ضلع اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت
Leave A Reply

Your email address will not be published.