تارہ ترین

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک جھٹکا،حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ

اضافہ کے بعد قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوجائے گی۔

0

اسلام آباد: نگراں حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوجائے گی۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عام انتخابات 2024ء: پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج
Leave A Reply

Your email address will not be published.