تارہ ترین

پاکستانی اور ترکیہ وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلیفونک گفتگو، پاک ایران کشیدگی سے متعلق کیا بات ہوئی؟

پاکستانی اور ترکیہ وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس کے دوران ایران سے حالیہ کشیدگی سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔

0

نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاک ایران کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کے نقطہ نظر اور حالیہ امور سے آگاہ کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے گفتگو کے دوران کہا کہ آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، ایرانی سفارت کار اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ میں پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی تاریخی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری مرمت کا حکم
Leave A Reply

Your email address will not be published.