تارہ ترین

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط ، لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے ہدایات جاری کرنے کی استدعا

0

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں پی ٹی آئی کی سیاسی تشہیر، کارکنوں کے اغوا اور گمشدگیوں کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے وفاق و صوبائی حکومت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے لیے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنے خط میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینئر وکیل اعتزاز احسن نے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں سے متعلق پٹیشن دائر کی، اس خط کو آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت پٹیشن کے طور پر لیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.