سپیشل آپریشنز سیل کی اٹلی میں کارروائی، خطرناک قاتل 18سال بعد گرفتار
گوجرانوالہ سپیشل آپریشنز سیل نے انٹرپول کی مدد سے اٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری کو 18 سال بعد گرفتار کرلیا۔
انچارج سیل خالد نواز نے بتایا کہ ملزم ابرار نے 2006ء میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں دو قتل کئے تھے، واردات کے بعد ملزم پہلے ساؤتھ افریقہ اور پھر ہالینڈ فرار ہوا گیا تھا، پولیس سے بچنے کے لئے ملزم 3 ماہ قبل اٹلی پہنچا تھا، ملزم کا مسلسل تعاقب کیا جا رہا تھا۔
خالد نواز نے مزید بتایا کہ ملزم ابرار کو انٹرپول کی مدد سے اٹلی میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو بہت جلد پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔