تارہ ترین

کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز کی کارروائی، سمگل شدہ سامان برآمد

0

کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اور سندھ رینجرز نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز ، پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 14 ٹرکوں پر مشتمل سمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران سمگل شدہ ٹائر، امپورٹڈ آئٹمز ، چھالیہ، الیکٹرانکس ، سگریٹ، کپڑا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پرکارروائی کے دوران کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.