تارہ ترین

راولپنڈی، سگی بہن کو قتل کرکے طبعی موت ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

0

راولپنڈی: تھانہ ریس کورس پولیس نے اپنی سگی بہن کو قتل کرکے طبعی موت ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تقریباً تین ہفتے قبل گھر سے خاتون کی لاش ملی تھی، ریس کورس پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے اصل حقائق کو آشکار کیا ہے۔

مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ میرے بیٹے عابد نے مکان ہتھیانے کے لیے اپنی بہن کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بہن کو قتل کرنے کے بعد لاش کچن میں پھینک دی، موقع نہ ملنے اور لوگوں کے ڈر کی وجہ سے لاش کہیں نہ پھینک سکا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر داخلہ" محسن نقوی" کا علامہ اقبال ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز بڑھانے کا حکم
Leave A Reply

Your email address will not be published.