تارہ ترین

پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے: وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہرچیز کھیل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش وہ پریشان کن ہے تاہم اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ماضی میں بھی ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کونقصان پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی تھی۔ اقتدار میں رہ کر بھی وہ یہ کرچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.