تارہ ترین

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے کرایے 10 فیصد تک بڑھا دیے

0

لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔
لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور اور صادق آباد کے لیے کرائے میں 200 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے کرائے میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انتقامی کارروائی ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کردیں گے۔

خیال رہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ اضافے کو مسترد کر تے ہوئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.